لاہور( این این آئی)اداکارہ تابندہ علی نے کہا ہے کہ بابرہ شریف میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور میری خواہش ہے کہ میرے اندر ان کی جھلک نظرآئے ،اردو فلموںکی تعداد میں اضافہ کئے بغیر انڈسٹری کو ترقی نہیں دی جا سکتی ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ بابرہ شریف جیسی اداکاری اور ان جیسا مقام حاصل کرنا میرا خوب ہے اور
اسکے میں اپنے طو رپر بھرپور کوشش کرتی ہوں ۔ تابندہ علی نے کہا کہ پنجابی فلموںمیں کام کر رہی ہوں ،کراچی کے دو فلمسازوںکی جانب سے اردو فلموں میں کامکلرنے کی پیشکش ہوئی ہے تاہم انہیں اسکرپٹ میں اپنے کرداروں بارے آگاہی دینا کا کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابرہ شریف فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ہیںانہیں نئی آنے والی اداکارائوں کی رہنمائی کیلئے سرگرمیاں کرنی چاہئیں۔