جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی، سہانہ نذر

datetime 25  اگست‬‮  2019 |

خالق نگر(این این آئی)اداکارہ سہانہ نذرنے کہا ہے کہ کشمیر خطہ کا ایک اہم ، فوری توجہ طلب اور گھمبیر مسئلہ ہے جس کے فوری حل کے لئے اقوام عالم کو حقیقی کردار ادا کرنا چاہیے ، اس مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق یقینی بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دو ملکوں کا نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان تنازعہ ہے ، کشمیر کاز کے لیے ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، سہانہ نذرنے کہا

کہ کشمیریوں کو ان کے جائز حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں، مودی نے وادی میں کرفیو لگا کر ان کی زندگی کا حق بھی چھین لیا جو مسلم ممالک اور انسانی حقوق کے چیمپئن کا دعویٰ کرنے والوں کیلئے چیلنج ہے۔سہانہ نذرنے مزیدکہا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…