پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بیرون ملک خود کو پاکستان کے سفیر کے طور پر پیش کرتی ہوں : مہوش حیات

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ناموراداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی بیرون ملک اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لئے ہماری اپنے ملک کیخلاف کئے جانے والے منفی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے اورسوفٹ امیج اجاگر کرنے کیلئے بھرپور تیاری ہونی چاہیے ،سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اور ہمیں اس کا منفی کی بجائے مثبت استعمال کرنا چاہیے ۔ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب بھی کسی دوسرے ملک جاتی ہوں تو میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ خود کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر پیش کروں ۔بعض ممالک میں ہمارے خلاف

منفی اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے اس لئے ہمیں اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ذہنی طور پر تیاررہنا چاہیے ۔ اس کے ساتھ دنیا کے بہت سے ممالک جہاں کے باشندے پاکستان کے بارے میں انتہائی مثبت تاثرات رکھتے ہیں اور وہ دہشٹگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے قربانیوں کے معترف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک موثر پلیٹ فارم ہے اس لئے اسے منفی سر گرمیوں کیلئے استعمال میں لانے کی بجائے اس کا مثبت اوردرست استعمال کرنا چاہیے اورخصوصی طو رپر اس کا اچھے کاموں کی ستائش اور آگاہی کیلئے استعمال ہونا چاہیے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم بڑی اثر رکھتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…