پاکستانی فلم نے ’ٹورنٹو فلم فیسٹول‘ میں جگہ بنالی

24  اگست‬‮  2019

لاس اینجلس (این این آئی) پاکستانی شارٹ فلم ڈارلنگ ’ ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف)‘ کے شارٹ کٹس لائن اپ کیٹیگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ٹورنٹو انٹرنیشنل فیسٹول میں 35 دیگر فلمیں بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہیں۔10روزہ فیسٹول کا آغاز 5ستمبر سے ہوگا جبکہ اس کا اختتام 15ستمبر کو ہوگاجس میں دنیا بھر کے 30ممالک سے 20مختلف زبانوں میں 35فلمیں پیش کی جائیں گی۔پاکستانی فلم ڈارلنگ کے فلم ساز صائم صادق نے کہا ہے کہ یہ ایک دلچسپ فلم ہے، اس فیسٹول میں ڈارلنگ کے انتخاب کے بارے میں انہوں نے کہاکہ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈارلنگ فلم

معروف ہدایت کار یوروگس لانٹیموس کے ساتھ ایک کیٹیگری میں ہیں جو ان دنوں دنیا کے پسندیدہ فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔فلم ’ڈارلنگ‘ کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی تھی جس کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی تھی۔اس فلم میں مہر بانو اور نادیہ افغان نے اہم کردار نبھائے تھے جبکہ عبداللہ ملک اور علینا نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔فلم کی پروڈکشن مہک جیوانی اور نادیہ افغان نے کی ہے جبکہ فہد نبی اور جاسمین ٹینوسی فلم کے مشرکہ پروڈیوسرز ہیں۔28 سالہ ہدایت کار صائم صادق کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…