مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کو ملک کو صاف ستھرارکھنے ،شجر کاری مہم کی قیادت کرنی چاہیے : ریشم

24  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ملک کو صاف ستھرارکھنے اور خصوصی طور پر شجر کاری مہم کو عروج دینے کیلئے شوبز اورکھیلوں سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ نامور شخصیات کو قیادت کرنی چاہیے ، پاکستانی شہری مختلف شعبوں میںموجود شخصیات کا عقیدت کی حد تک احترام کرتے ہیں اس لئے یہ شخصیات کسی بھی مہم کی کامیابی میں زیادہ موثر کردارادا کر سکتی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمارے ہاں تعلیم کے نام پر ہزاروں روپے فیسیں وصول کی جاتی ہیں لیکن بد قسمتی سے بچوںکو ملک کے قوانین

سے آگاہی ، ملک کو صاف ستھرا رکھنے اور اچھے اخلاق کے حوالے سے نہیں بتایا جاتا جبکہ یہی وہ عمر ہوتی ہے ہے جس میں بچوں کو صحیح راستے پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے برعکس ہماراسارا فوکس انہیں انگریزی پڑھانے پر ہوتا ہے اور باقی سارے معاملات پس پشت ڈال دئیے جاتے ہیں ۔ ریشم نے کہا کہ ضروری قوانین سے آگاہی ، ملک کوصاف ستھرا رکھنے ، لوگوں کی مدد اور اچھے اخلاق کے حوالے سے مضامین کو پرائمری نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے اور کسی بھی طالبعلم کی کامیابی میں اس کے نمبر شامل ہونے چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…