لاہور( این این آئی)یکے بعد دیگر ے تین پنجابی فلموں کی کامیابی کے بعد اداکار حیدر سلطان کی مصروفیات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا، مزید تین پنجابی فلموں کی شوٹنگ میں دن رات مصروف ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکار حیدر سلطان پنجابی سینما کی ترقی کیلئے آب وتاب کے ساتھ میدان میں ہیں ۔ تین پنجابی فلموں’’سہاگ دیاں چوڑیاں ’’شریکے دی اگ ‘‘ اور’پیشی گجراں دی۔
کی کامیابی کے بعد ان کی مزید تین فلمیں سیٹ کی زینت بن چکی ہیں جن میں ’’ کنڈی نہ کھڑکا ‘‘،’’ میرا دل چنا ‘‘ اور ’’ہتھیار ‘‘شامل ہیں۔ حید رسلطان نے بتایا کہ ’’کنڈی نہ کھڑکا ‘‘ میں سینئرز کے ساتھ نئے چہرے بھی متعارف کرائے گئے ہیں ۔فلم کا 70فیصد کامکمل ہو چکا ہے اور اسے تکمیل کے بعد محرم الحرام کے بعد نمائش کے لئے پیش کئے جانے کاامکان ہے ۔