ڈیوائن جونسن دنیا کے امیر ترین اداکاربن گئے

23  اگست‬‮  2019

نیویارک (این این آئی)امریکی اداکار، پروڈیوسر اور سابق ریسلر ڈیوائن جونسن نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکار کا اعزاز حاصل کرلیا۔معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز کے مطابق 47 سالہ ڈیوائن جونسن نے دنیا کے تمام اداکاروں کو

پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔دی راک کے نام سے پہچانے جانے والے ڈیوائن نے گزشتہ ایک سال میں 8 کروڑ 94 لاکھ امریکی ڈالر کمائے جو پاکستانی 15 ارب روپے تک بنتے ہیں۔ڈیوائن جونسن حالیہ کچھ عرصے میں ہولی وڈ کی بڑی فلموں اور سیریز کے ساتھ ساتھ کئی بڑے برینڈز کا بھی حصہ رہے۔ان کے علاوہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی اداکار کرس ہیمس ورتھ رہے جن کی مجموعی کمائی 7 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔ان کے بعد اس فہرست میں روبرٹ ڈاؤنی جونیئر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جو گزشتہ سال سے اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈولر کما چکے ہیں۔چوتھے نمبر پر بولی وڈ اداکار اکشے کمار کا نام رہا جن کی کمائی 6 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔جیکی چین نے 5 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر حاصل کرکے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔بریڈلی کوپر اور ایڈم سینڈلر کا نام برابری پر رہا۔دونوں نے 5 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کمائے ہیں۔کرس ایونز 4 کروڑ 35 لاکھ امریکی ڈالر کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر رہے۔جبکہ فوربز فہرست میں 9ویں پوزیشن امریکی اداکار پول رڈ نے حاصل کی، جن کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر رہی۔اس فہرست میں 10ویں پوزیشن پر ہولی وڈ اداکار ول سمتھ رہے، جنہوں نے گزشتہ سال سے اب تک 3 کروڑ 50 لاکھ کی کمائی کی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…