ملتان (این این آئی) ماڈل کورٹ نے قندیل بلوچ کے والدین کی ملزم بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھح۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مزید فیصلہ شہادتیں قلمبند ہونے کے بعد کیا جائے گا۔قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلئے سماعت(آج) 24 اگست کو ہو گی۔یاد رہے عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہم نے اپنے بیٹوں محمد وسیم
اور اسلم شاہین کو اللہ کے واسطے معاف کیا، عدالت بری کرے۔قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2106 کو اس کے بھائی وسیم نے مظفر آباد میں قتل کر دیا تھا۔ قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم نے بیٹے محمد وسیم اور اسکے ساتھیوں حق نواز، ظفر اور ڈرائیور باسط کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔پولیس نے قندیل بلوچ کے بھائیوں محمد عارف، اسلم شاہین اور مفتی عبدالقوی کو بھی شامل تفتیش کیا تھا۔ ملزمان نے اپنی بہن قندیل بلوچ کو سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی وجہ سے غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا تھا۔