حسن کارکردگی ایوارڈ کئی سال پہلے مل جانا چاہئے تھا، غلام محی الدین

22  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی) لیجنڈ اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ حکومت نے مجھے حسن کار کردگی کا ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا تاہم یہ ایوارڈ مجھے کئی سال پہلے مل جانا چاہئے تھا۔فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار غلام محی الدین نے ایکسپریس ٹریبیون سے خصوصی گفتگو میں

حکومت کی جانب سے حسن کار کردگی کا ایوارڈ دیئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لالی ووڈ کے لئے 43 سال خدمات انجام دینے کے بعد حکومت نے مجھے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکار نے کہا کہ کسی بھی اداکار کے لئے اْس کے مداحوں کی محبت اور عزت ہی حقیقی ایوارڈ ہوتا ہے تاہم یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت مجھے اس ایوارڈ سے نواز رہی ہے جوکہ میرا حق ہے لیکن حسن کار کردگی کا یہ ایوارڈ مجھے کئی سال پہلے مل جانا چاہئے تھا۔غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ لالی ووڈ نے کتنے اتار چڑھاؤ کے بعد خود کو مستحکم کیا ہے اور اس بات کی بے حد خوشی بھی ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنا کھویا مقام واپس پا رہی ہے اور مستقبل میں ہماری یہ انڈسٹری مضبوط سے مضبوط تر ہوگی۔غلام محی الدین نے اپنا فلمی کیریئر 70 کی دہائی میں فلم ’میرا نام ہے محبت‘ سے شروع کیا جوکہ باکس آفس پر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگر کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…