اسلام آباد (آن لائن)اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آنا ہوگا،تعلیم کے میدان میں کامیابی حاصل کئے بغیر ہم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے، اس لئے تعلیم کو لازمی قرار دینے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میںاحسن خان نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے متعدد منصوبے اور سکیمیں شروع کی جاتی ہیں لیکن بد قسمتی سے اس
کے ثمرات اصل حقداروں تک نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے ان سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو پاتے۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور جہالت کے خاتمے کیلئے جامع سروے کیا جائے اور اس کے مطابق پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ تعلیم کا شعور اجاگر کرنے کیلئے نامور سیاسی ،کھیلوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور انہیں آگاہی مہم میں زور و شور سے حصہ لینا چاہیے۔ اس کیساتھ ساتھ صاحب ثروت شخصیات کو اپنے طو رپر بھی منصوبے شروع کرنے چاہیں۔