اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

بطور نعت خواں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی معروف گلوکارہ نے میوزک انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)لبنان کی معروف گلوکارہ و ماڈل ایمل حجازی کے بعد اب ایک اور گلوکارہ ایلسا زکریا خوری نے بھی میوزک کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔42 سالہ ایمل حجازی نے 2017 میں گلوکاری و شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر بطور نعت خواں نئے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ایمل حجازی نے اپنی مرضی سے گلوکاری و شوبز کی دنیا کو چھوڑا تھا، تاہم ان کے برعکس لبنان کی امیر ترین گلوکارا کا

درجہ رکھنے والی 46 سالہ ایلسا زکریا خوری نے دوسروں کی بلیک میلنگ کی وجہ سے میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔ایلسا زکریا خوری نے اپنے ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ وہ جلد ہی میوزک کی دنیا سے الگ ہوجائیں گی۔لبنان کی امیر ترین و مقبول ترین گلوکاراؤں میں سے ایک گلوکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ وہ دوسروں کی بلیک میلنگ اور مافیا کے باعث مزید اس انڈسٹری میں کام نہیں کرسکتیں۔عرب گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے آخری میوزک ایلبم کو انتہائی محنت، پیار اور جذبے کے ساتھ بنا رہی ہیں، کیوں کہ اس کے بعد ان کے مداح ان کا کوئی بھی میوزک البم سن نہیں پائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔لبنانی گلوکارہ کی جانب سے میوزک کو خیرباد کہنے کے اعلان کے بعد لبنان، تیونس، مراکش اور دیگر عرب ممالک کے گلوکاروں و شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کا کہا۔جہاں انہیں مشرق وسطیٰ کے فنکاروں نے اپنا فیصلہ واپس لینے کے لیے کہا، وہیں لبنان کے صحافیوں نے بھی انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرنے کی درخواست کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…