بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی سرکار کیخلاف سچ بولنا گلوکارہ کو مہنگا پڑ گیا،جان سے مارنے کی دھمکیاں

datetime 21  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی گلوکارہ اور ریپر ترن کور جو ہارڈ کور کے نام سے مشہور ہیں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے خلاف بولنے پر انہیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتنا پارٹی (بی جے پی) کے حامی  جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اپنی ویڈیو میں گلوکارہ نے بھارتی حکومت کے حامیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہنیت گندی ہے اور وہ گندگی کے علاوہ کچھ نہیں سوچ سکتے۔ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق اس معاملے کا آغاز اس وقت ہوا جب رواں ماہ ہارڈ کور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ سامنے آکر ان سے بات کریں اور چھپ کر انہیں مارنے کی دھمکیاں نہ دیں۔اس ویڈیو میں گلوکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ خالصتان تحریک کو سپورٹ کریں گی۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی سیاست دان منجندر سنگھ سرسا نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارڈ کور کی جانب سے دیے بیان کی مذمت کرتے ہیں اور دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ گلوکارہ سکھ برادری کا حقیقی چہرہ نہیں کیوں کہ سکھ کبھی اپنے ملک کے خلاف نہیں جاتے۔جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہارڈ کور کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارتی حکومت کے سپورٹرز نے گلوکارہ کو دھمکیاں دینا بھی شروع کردیں۔اب انہوں نے اپنی نئی ویڈیو میں بتایا کہ بھارتی مرد انہیں اس لیے برداشت نہیں کر پارہے کیوں کہ وہ ان سے زیادہ ٹیلنٹڈ اور مقبول ہیں۔گلوکارہ کے مطابق میں بھارت کی پہلی خاتون ہپ ہاپ آرٹسٹ ہوں، میں نے دنیا کے سامنے بھارت کی مثبت شکل پیش کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں دے کر ڈرایا نہیں جاسکتا، وہ جو کہنا چاہتی ہیں ضرور کہیں گی۔بھارتی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے اور ویڈیوز جاری کرنے کے بعد گلوکارہ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بھی بلاک کردیا گیا۔یاد رہے کہ ہارڈ کور کا پہلا البم’’سوپر وومن‘‘ 2007 میں سامنے آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…