فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، پریانکا چوپڑا کس چیز کو کھلے عام ہوا دی رہی ہیں؟ مہوش حیات نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

19  اگست‬‮  2019

کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا حب الوطنی کا لبادہ اوڑھ کر نسل پرستی کو ہوا دے رہی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا پر تنقید کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ایک شخصیت جو کہ کسی فلاحی ادارے کی ترجمانی کر رہی ہو انہیں ہمیشہ انسانیت کے فروغ کی

بات کرنی چاہیے اور پریانکا یونیسیف کی امن کی سفیر ہیں انہیں ایسے شخص کے بیان کی حمایت نہیں کرنی چاہیے جو آپ کے مشن کے خلاف ہے۔مہوش حیات نے کہا کہ ہالی ووڈ میں بھی نفرت انگیزی نظر آ تی ہے لیکن بالی ووڈ میں مسلم دشمنی اور مسلمانوں سے نفرت انگیزی کا عنصر بہت زیادہ ہے، بھارت کے وزیر اعظم مودی نے پْرتشدد اور سخت گیر رویے کو فلم انڈسٹری میں داخل کر دیا ہے اور ایسے حالات میں پاکستانی فنکاروں کا بالی ووڈ میں کام کرنا مشکل ہے کیوں کہ بالی ووڈ انڈسٹری اوپر سے نیچے تک اسلام سے نفرت میں ڈوبی ہوئی ہے۔تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ بالی ووڈ کی فلموں، گانوں اور نعروں کے ذریعے عوام کو مسلمانوں کے خلاف اکسایا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کو گوشت کھانے پر اور دیگر چھوٹی چھوٹی باتوں پر قتل کیا جا رہا ہے۔مہوش حیات نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی کام کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو متحد رہ کر ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیں ناکہ انہیں حصوں میں تقسیم کریں جبکہ پریانکا جیسے لوگ حب الوطنی کا لبادہ اوڑھ کر نسل پرستی کو ہوا دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…