نئی دہلی (این این آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت میں بہت سارے فنکار مختلف رائے کا اظہار کر رہے ہیں اب اداکارہ سونم کپور بھی میدان میں آگئی اور وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے، وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت ہی زیادہ محب وطن ہیں، اس لیے میرا خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال
افسوسناک ہے اور یہ سب دیکھ اور سن کر تکلیف ہو رہی ہے۔ مجھے ابھی کشمیر کے مسئلے پر مکمل درست معلومات نہیں، اس لیے بہتر یہی ہوگا کہ درست معلومات موصول ہونے اور معاملے کو مکمل طور پر سمجھ لینے تک خاموش رہوں تو یہی بہترہے۔بولی وڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کشمیر مسئلے پر درست معلومات موصول ہو گی اور معاملے کو سمجھونگی تو اس پر ضرور اپنی رائے دوں گی۔ کشمیر سے تشویشناک خبریں سامنے آ رہی ہیں اور انہیں یہ سب سن کر دکھ ہو رہا ہے۔