بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور ایک مرتبہ پھر واپس آ رہا ہے ، آمنہ الیاس

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا سنہرا دور ایک مرتبہ پھر واپس آ رہا ہے جب کہ معیاری فلمیں بننے سے غیرملکی فلموں کو پسند کرنے والے بھی کم ہونے لگے ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں آمنہ الیاس نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے ۔

فلمسازی کی تربیت لینے کے لیے ادارے بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود فلم کا جو معیار ہمارے ہاں دکھائی دے رہا ہے وہ بہت سی کامیاب فلم انڈسٹریوں کا نہیں تھا۔ اگر ہم اس کو پاکستان فلم انڈسٹری کا پہلا قدم قرار دیں تو غلط نہ ہوگا کیونکہ منزل دور ہے اور راستہ بہت کٹھن، مگر وہاں تک پہنچنا ناممکن نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے باصلاحیت فلم میکرز ،رائٹرز ،ڈائریکٹرز، موسیقار اور فنکار یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارا مقابلہ جس فلم انڈسٹری سے ہے وہ ہر لحاظ سے ہم سے آگے ہے لیکن ہم یہ بات وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم کسی سے کم نہیں۔ ایک طرف پڑوسی ملک میں بننے والی فلموں کو حکومت کی سپورٹ حاصل ہے تو دوسری جانب پاکستانی فلمیں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی جارہی ہیں۔ جہاں حکومت کی سپورٹ نہیں ہے وہیں غیر ملکی سرمایہ کار بھی تاحال یہاں سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں ہے۔آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمارا معیاری کام اب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اب اس کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔انھوں نے کہا کہ رواں برس میری دو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں جن کو ملنے والا رسپانس میری توقعات سے بڑھ کر تھا۔ اسی طرح ساتھی فنکاروں کی فلمیں بھی ہر لحاظ سے شاندار تھی۔ میں سمجھتی ہوں کہ جس انداز سے پاکستانی فلمیں بننا شروع ہوئی ہیں اور اس میں دن بدن نکھار آ رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر میں پاکستان فلم انڈسٹری کا چرچا ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ ہم غیر ملکی فلموں کو پاکستان میں لگانے کی خواہش رکھتے ہیں مگر بہت جلد یہ خواہش دوسرے ممالک رکھا کریں گے۔ فی الوقت یہ باتیں دیوانے کا خواب سی لگتی ہیں مگر میرا یہ ماننا ہے کہ جو لوگ محنت اورسچی لگن کے ساتھ اپنا کام کرتے ہیں وہ ایک دن اپنی منزل کو پا لیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…