منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

نامور ڈیزائنر رضوان بیگ تمغہ امتیاز کے لیے نامزد

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رواں سال 14 اگست کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 116 پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کو اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی اور خدمات پر پاکستان کا شہری اعزاز دینے کا اعلان کردیا۔ان میں سے ایک نامور فیشن ڈیزائنر رضوان بیگ بھی ہیں، جنہیں پاکستانی فیشن انڈسٹری میں بہترین کارکردگی دکھانے پر حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔یاد رہے کہ تمغہ امتیاز پاکستان میں سِول اور عسکری شخصیات کو عطا کیا جانے والا چوتھا بڑا اعزاز ہے اور یوم پاکستان کے موقع پر صدر پاکستان اس اعزاز سے منتخب شخصیات کو نوازتے ہیں۔البتہ رضوان بیگ کے مطابق

انہیں تاحال حکومت پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ ڈیزائنر نے بتایا کہ مجھے اب تک حکومت پاکستان کی جانب سے کوئی آفیشل خط موصول نہیں ہوا، البتہ میرے نام کا اعلان اس فہرست میں کردیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہوئی۔رضوان بیگ اور منتخب کیے جانے والے دیگر افراد کو اگلے سال 23 مارچ کے موقع پر یہ اعزاز ملے گا۔سول ایوارڈ حاصل کرنے والی دیگر شخصیات میں مرحوم شاعرہ فہمیدہ ریاض اور صنم ماروی بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ گلوکار ساحر علی بگا کو بھی اگلے سال ایوارڈ کی تقریب میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…