جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ماہرہ خان نے اداکارہ میرا سے اختلافات ختم ہونے سے متعلق خاموشی توڑ دی

datetime 15  اگست‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویودیتے ہوئے پہلی مرتبہ اداکارہ ’’ میرا ‘‘ کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے اور اختلافات ختم ہونے سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ اداکارہ میرا بہت عرصے سے

ان کے بارے میں بہت سی باتیں کرتی رہیں اور وہ نہیں جانتی تھیں کہ انھوں نے ایسا کیوں کیا تاہم گذشتہ برس ایک نیو ائیر پارٹی میں ہونے والی ملاقات میں میرا اور انھوں نے کافی وقت ساتھ گزارا اورمعاملات کو بہتر کرنے کی کوشش کی۔ماہرہ خان نے کہا کہ انھوں نے کچھ بہت پیاری باتیں مجھ سے کہیں۔ انھوں نے کہا کہ تمھیں پتا ہے جہاں تم آج کھڑی ہو میں وہاں کھڑی تھی اور یہ سب لوگ جو ہیں ان میں سے کوئی ساتھ نہیں رہتا۔ میں نے کہا آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں۔ اسی لیے ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے۔ ایک وقت ہو گا کہ جب میرے پاس یہ نہیں ہوگا لیکن کم از کم ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے۔ماہرہ خان کا کہناتھا کہ میرے مینیجر اور میک اپ آرٹسٹ سے پوچھ لیں، میرے میک اپ آرٹسٹ کہتے ہیں کہ یہ ہیں ماہرہ خان جو آج پھٹی ہوئی شلوار قمیض میں آئی ہیں اور انھوں نے چار دن سے اپنے بال نہیں دھوئے اور دو دن سے خود نہیں نہائیں۔ یہ سیٹ پر میرے ساتھ بار بار ہوتا ہے۔ مجھے روز یہ سننے کو ملتا ہے۔سوشل میڈیا پر مخلتف ایشوز پر اپنی رائے دینے کے بارے میں ماہرہ نے کہا کہ جب کوئی چیز انھیں تنگ کرتی ہے تو وہ بولتی ہیں۔ اگر کوئی چیز سمجھ نہیں آتی تو وہ اس پر بات نہیں کرتیں۔ لیکن کبھی کبھار ان کے پاس کچھ کہنے کے سوا اور کوئی چارا بھی نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…