ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں جاکر پرفارم کیوں کیا؟ بھارتی گلوکار میکا سنگھ پر اپنے ہی ملک میں پابندی عائد ان کیساتھ کام کرنیوالوںکو سخت سزائیں دینے کا اعلان

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندہ تنظیم انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں پرفارم کرنے کی پاداش میں اپنے ہی ملک کے گلوکار میکا سنگھ پر پابندی لگا دی۔نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے شہر کراچی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران لائیوپرفارمنس کی تھی، اور اسی وقت بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی

خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، لہٰذا میکا سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے میکاسنگھ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق انہوں نے میکاسنگھ کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاؤسز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک وغیرہ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینے ایسوسی ایشن کے صدر سریش گپتا کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھارت میں کوئی بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو اسے قانونی مسائل کا سامنا ہوسکتاہے۔جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پرٹینشن چل رہی تھی اس وقت میکا سنگھ نے قوم کے بجائے پیسوں کو اہمیت دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ کو پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے کزن کی بیٹی کی شادی میں پرفارمنس کرنے کے لیے مدعو کیاگیاتھا اور انہیں اس پرفارمنس کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے دئیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…