جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی ،ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2019 |

ممبئی( آن لائن )بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی نے کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بالی وڈ فلمسٹار رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر میرا موقف واضح ہے۔

میں یہ پہلے بھی کہہ چکی ہوں اور اب دوبارہ کہہ رہی ہوں کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تمام اختلافات ایک سائیڈ پر رکھ کر کشمیر میں ایک ریفرنڈم کروانے کے لیے کام کرنا چاہئے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آخر کشمیری کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو خود ارادیت کا حق حاصل ہونا چاہئیے۔رانی مکھرجی کے اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر صارفین نے بھی ان کے موقف کی حمایت کی اور مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد میں بھی یہی مطالبہ کیا گیا تھا جسے نریندری مودی نے ماننے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو مذہب کو فروغ دینا چاہتا ہے۔حالانکہ صحیح طریقہ یہی ہے اور ہونا بھی یہی چاہئے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ خود فیصلہ کریں کہ انہیں کہاں رہنا ہے اور کس کے ساتھ رہنا ہے۔ رانی مکھرجی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے روایتی انداز میں پہلے السلام علیکم کہا ۔ رانی مکھرجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان آئوں اور آپ سب سے وہاں آ کر ملاقات کروں لیکن میرے لیے فی الحال ایسا کوئی موقع نہیں آیا کہ میں وہاں آئوں۔اگر مجھے کوئی موقع ملا تو میں فوری طور پر اس کو قبول کروں گی اور ضرور پاکستان آئوں گی۔ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان اور بھارت میں کوئی فرق نظر نہیں آتا، دونوں ممالک کی عوام میں بہت پیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…