ایمی ایوارڈز کی تقریب میں کوئی میزبان نہیں ہوگا

9  اگست‬‮  2019

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ میں آسکر ایوارڈز سے جس نئی روایت کا آغاز ہوا تھا ایمی ایوارڈز نے اسے آگے بڑھاتے ہوئے رواں سال ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمی پروڈیوسرز نے کہا کہ بغیر میزبان کے ایوارڈز کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ حال میں ختم ہونے والی مشہور ٹی وی سیریز پر زیادہ بات اور تبادلہ خیال کیا جاسکے۔سال کی بہترین سیریزکو سراہانے کے لیے ایمی ایوارڈز کی تقریب 22 ستمبر کو ہوگی۔فوکس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو چارلی کولئیر نے ٹیلی ویژن

کریٹکس ایسوسی ایشن کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میزبان اور اوپننگ نمبر دونوں ہوں تو 15 سے 20 منٹ صرف ہو جاتے ہیں۔ اس سال ہم بغیر میزبان ایوارڈز کی تقریب منعقد کریں گے۔ امید ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ سال کی بہترین سیریز کو سراہا سکیں گے۔ تقریب میں انٹرٹینمنٹ، اوپننگ نمبر اور سرپرائزز سب کچھ ہوگا۔تاریخ میں دوسری مرتبہ رواں سال فروری میں آسکر ایوارڈز کی تقریب بغیر میزبان کے منعقد ہوئی تھی جسے دیکھنے والوں نے سراہا تھا جبکہ امریکی ٹی وی ناظرین کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…