جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

حریم فاروق نے فلم ’جانان‘ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتادی

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ حریم فاروق نے فلم ’جانان‘ میں مرکزی کردار ادا نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ایک انٹردیو میں اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ فلم ’جانان‘ میری پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم تھی لیکن میں نے اس فلم میں مرکزی کردار نہیں کیا کیوں کہ میں مکمل طور پر تیار نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ہیروئن کا کردار مجھے بہت پسند تھا لیکن میں نے اس سے خود کو دور رکھنا ہی بہتر سمجھا کیوں کہ میں اس فلم میں صرف بطور پروڈیوسر کے فرائض انجام دینا چاہتی تھی اور اس دوران میں اپنی تمام توجہ ایک ہی سمت میں مرکوز رکھنا چاہتی

تھی۔ تو ایسے میں کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ میں پروڈیوسر کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ہیروئن کا بھی کردار کروں۔انہوں نے کہاکہ جس کردار کے لئے میں ذہنی طور پر تیار نہ ہوں وہ کردار ادا کرکے فلم کیلئے مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتی تھی، اس لئے میں نے صرف پروڈیوسر کے فرائض ہی انجام دینا مناسب سمجھا اور اس وجہ سے فلم بھی کامیاب رہی۔واضح رہے کہ حریم فاروق اور علی رحمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ ہیر مان جا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، فلم رواں ماہ عید الاضحٰی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…