جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فلم ’سپر اسٹار‘ میں بولڈ ڈانس کرنا فلم میں ان کے کردار کیلئے ضروری تھا،ماہرہ خان

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کر اچی (این این آئی)اداکارہ ماہر ہ خان نے کہا ہے کہ فلم ’سپر اسٹار‘ میں بولڈ ڈانس کرنا فلم میں ان کے کردار کیلئے ضروری تھا،فلم سے ’نوری‘ کا کردار نکال لیا جائے تو فلم میں کچھ نہیں بچتا، نوری‘ جیسے بولڈ گانے پر منفرد رقص کرنا چیلنج تھا،جو بھی ’سپر اسٹار‘ کو دیکھے گا اسے مزا آئیگا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ ماہر ہ خان نے کہا کہ فلم ’سپر اسٹار‘ سے قبل اس طرح کا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ’نوری‘ گانے میں بولڈ ڈانس اس لیے کیا کیونکہ یہ فلم میں ان کے کردار کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ان کا کردار انتہائی بولڈ ہے اور اگر فلم سے ’نوری‘ کا کردار نکال لیا جائے تو فلم میں کچھ نہیں بچتا۔انہوں نے کہا کہ فلم میں گانوں پر ڈانس کیلئے کوئی تربیت نہیں لی اور نہ ہی انہیں ریہرسل کرنے کا زیادہ وقت ملا۔انہوں نے کہا کہ آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ان کا گانا ’مورے سیاں‘ سلجھا ہوا اور کتھک ڈانس پر بنایا گیا ہے، تاہم ’نوری‘ جیسے بولڈ گانے پر منفرد رقص کرنا ان کے لیے چیلنج تھا اور انہوں نے یہ چیلینج قبول کر دکھایا۔ماہر ہ خان نے کہا کہ ’سپر اسٹار‘ کے گانوں سے قبل بھی مختلف فلموں کے گانوں پر کچھ ڈانس کیا تاہم ان فلموں کے ڈانس اور ’سپر اسٹار‘ کے گانے ’نوری‘ کے بولڈ ڈانس میں بہت زیادہ فرق ہے۔انہوں نے بتایا کہ شروع میں ایسا بولڈ ڈانس کرنے کی پیش کش پر ڈر گئیں تھیں، تاہم پھر یہ کر دکھایا۔ایک سوال کے جواب میں ماہر ہ خان کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے نہ تو جم جاتی ہیں اور نہ ہی فٹنس کیلئے غذائیں کھانے سے پرہیز کرتی ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ صحت بنانے والے کھانے کھاتی ہیں اور انہیں کبھی کبھار لگتا ہے کہ انہیں جم جا جانا چاہیے، تاہم وہ نہیں جاتیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے، تاہم پھر بھی انہیں اپنی جسامت سے پیار ہے اور وہ اپنی جسمانی ساخت پر خوش ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ کاکہنا تھا کہ ’سپر اسٹار‘ کی شوٹنگ کے دوران انہیں بولڈ بنانے میں میک اپ آرٹسٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ماہر ہ خان نے کہا کہ وہ زیادہ تر میک اپ نہیں کرتیں اور نہ ہی بولڈ نظر آنا چاہتی ہیں، تاہم ’سپر اسٹار‘ کے کردار کی وجہ سے میک اپ آرٹسٹس نیانہیں بولڈ بھی بنایا اور انہیں سمجھایا کہ ان کا بولڈ نظر آنا کتنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی ’سپر اسٹار‘ کو دیکھا گا اسے مزا آئیگا۔اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’سپر اسٹار‘ میں پہلی بار قدرے بولڈ کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ان کی یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…