ممبئی (این این آئی) اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے کہاہے کہ ایک زمانے میں ڈپریشن کاشکار تھی اور دن بھر روتی رہتی تھی۔ ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک زمانے میں وہ ڈپریشن کا شکار تھیں اور دن بھر روتی رہتی تھیں۔انہوں نے
کہاکہ ایک تو ان کی فلمیں فلاپ ہوتی جا رہی تھیں اور دوسرے کسی نے انکا دل توڑا جس کے بعد انھوں نے سب سے تعلق ختم کر لیا تھا نہ وہ لوگوں سے ملتی تھیں اور نہ اپنے گھر والوں سے بات کرتی تھیں۔ پرینیتی کے مطابق وہ کسی زومبی کی طرح ہو گئی تھیں۔