اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

مایا علی نے فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اداکارہ مایا علی نے اپنی آنے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں اپنے کردار سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ثانیہ نامی ایک بردبار اور مضبوط لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ ایک اعلیٰ سوچ اور اپنا فیصلہ خود کرنے والی لڑکی ہوتی ہے، وہ یہ بھی جانتی ہے کہ کیا اچھا ہے کیا بْرا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ثانیہ اپنے خاندان کی اہمیت بھی سمجھتی ہے۔مایا علی نے یہ بھی کہا کہ ہر کردار کا میری زندگی پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور میں ذاتی طور پر یہ محسوس

بھی کرتی ہوں کہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں ثانیہ کا جو کردار میں ادا کر رہی ہوں وہ بہت مضبوط کردار ہے اور اس کردار کا میری ذات سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔مایا علی نے کہا کہ فلم میں شہریار کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، شوٹنگ کے دوران ایسا لگ رہا تھا جیسے سب کچھ خود سے ہو رہا ہو، ہم دونوں کے درمیان کیمسٹری قابل تعریف ہے۔واضح رہے کہ عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں مایا علی، شہریار منور، ندیم بیگ، زارہ نور ، حنا دلپزیر اور احمد بٹ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم رواں ماہ عید الاضحی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…