بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارتی پابندیوں سے مجھ پر کوئی فرق نہیں پڑا، عاطف اسلم

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی پابندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے ان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے پہلی بار بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف بات کی۔ میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان

خراب تعلقات کی وجہ سے بالی ووڈ تو تقریباً بند ہوگیا ہے لہٰذا اس کی وجہ سے آپ کی زندگی، کام اور آمدنی پر کتنا اثر پڑا ہے؟عاطف اسلم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بھارتی فلم انڈسٹری نہیں بلکہ ہمیشہ سے ان کے کنسرٹ تھے۔ عاطف اسلم نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے کنسرٹس ابھی بھی چل رہے ہیں اور میں حال ہی میں نیروبی سے شو کرکے واپس آیاہوں اوراب موریشیس جانے کا ارادہ ہے۔ لہذا بھارتی پابندی کی وجہ سے مجھ پر اور میری آمدنی پر کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔عاطف اسلم نے بھارتی میوزک کمپنی کی جانب سے اپنے گانے ہٹائے جانے کے حوالے سے کہا کہ میں بھارت میں جس کمپنی کے ساتھ کام کررہاتھا اس نے کچھ ہی عرصے بعد اپنی ویب سائٹ پر میرا گانا اپ لوڈ کردیاتھا۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی تھی۔ تاہم اس پابندی کے خلاف سب سے زیادہ بھارت سے ہی آوازیں اٹھیں اور سونونگم سمیت متعدد فنکاروں نے اپنی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پابندی لگانی ہوتی ہے تو پاکستان سے فنکاروں کو بلایاہی کیوں جاتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…