بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

خوبرو بھارتی اداکارہ سے ملاقات کیلئے مداح لاکھوں روپے لٹا بیٹھا ، ملاقات پھربھی نہ ہوسکی

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ شخصیات کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہوتے ہیں جو ان کی ایک جھلک دیکھنے یا ان سے ایک لمحے کی ملاقات کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔جہاں بولی وڈ اداکاروں کے مداح ان سے ملاقات کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔

وہیں اداکاراؤں سے ملنے کی خواہش رکھنے والے مداح بھی اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں۔ایسا ہی ایک بھارتی مداح اداکارہ کاجول اگروال سے ملنے کا خواہش مند تھا، جس نے خوبرو اداکارہ سے ملاقات کے لیے لاکھوں روپے لٹوا دیے۔ڈی این اے انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک مداح نے 35 سالہ اداکارہ کاجول اگروال سے ملاقات کی خواہش میں 60 لاکھ روپے لٹوا دیے۔رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کے شہر رمانتھا پورم سے تعلق رکھنے والے شخص نے خوبرو اداکارہ سے ملاقات کے وعدے پر آن لائن ہی ایک بلیک میلر گروہ کو مختلف اوقات میں پیسے دیے۔رپورٹ کے مطابق مداح نے تامل فلم پروڈیوسر سراونا کمار سے رابطہ کیا اور انہیں کاجول اگروال سے ملنے کی خواہش سے متعلق بتایا۔رپورٹ کے مطابق فلم پروڈیوسر نے مداح سے اداکارہ سے ملاقات کروانے کا وعدہ کیا اور ابتدائی طور پر 50 ہزار روپے اور ذاتی معلومات بھیجنے کا کہا۔مداح نے فلم پروڈیوسر کو 50 ہزار روپے بھجوانے سمیت اپنی معلومات بھجوادی، تاہم کئی ہفتے گزرجانے کے باوجود ان کی ملاقات اداکارہ سے نہیں کروائی گئی اور بعد ازاں مداح سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا۔یوں مداح نے مختلف اوقات میں فلم پروڈیوسر کو 60 لاکھ روپے تک ادا کیے، تاہم ان کی ملاقات کاجول اگروال سے نہیں کروائی گئی اور ان سے مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا۔کاجول اگروال سے ملاقات نہ ہونے کے بعد مداح نے بلیک میلرز کو مزید رقم دینے سے انکار کیا تو بلیک میلرز نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کیں، جس کیبعد مداح گھر سے فرار ہوکر ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتا چلا گیا۔چند ہفتے غائب رہنے کے بعد اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے مداح کو کولکتا سے ڈھونڈ نکالا اور انہوں نے پولیس کو اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کی داستان سنائی تو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر کو گرفتار کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…