جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

معروف سنگر اخلاق احمد کی 20ویں برسی آج منائی جائے گی

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

جہانیاں(آن لائن) ’’ ساون آئے ساون جائے ،تم کو پکاریں گیت ہمارے ‘‘ پاکستانی فلموں کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کو مداحوں بچھڑے بیس برس بیت گئے ان کی 20ویں برسی 4اگست بروز اتوار منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیںگی۔ اخلاق احمد نے اپنے کیریئر کاآغاز 1960ء میں سٹیج پر گلوکاری سے کیا گلوکار اخلاق احمد موسیقی کی دنیا میں ایک عرصے تک طبع آزمائی کرتے لیکن انہیں معروف پاکستانی فلموں ’’ بندش ‘‘ اور ’’ چاہت ‘‘ میں گلوکاری

کرنے پر ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ۔ان کے مشہور ترین گانوں میں ’’ ساون آئے ساون جائے ‘‘ اور ’’ سونا نہ چاندی نہ کوئی محل ‘‘ شامل ہیں ان گانوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔اخلاق احمد نے 80سے زائد فلموں میں ایک سو سے زائد گانے گائے جو کہ آج بھی ان کی یاد دلاتے ہیں ان کا مشہور گانا ساون آئے ساون جائے آج بھی موسم خوشگوار ہونے پر ریڈیو پر سنائی دیتا ہے ۔اخلاق احمد بلڈ کینسر جیسے مہلک مرض کا شکار ہو کر 4اگست 1999ء کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…