لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف کلاسیکل فنکار استاد حامد علی خان کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میرے والدخیریت سے ہیں، اْن کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کی گئیں۔استاد حامد علی خان کے انتقال کی جھوٹی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی تاہم
اْن کے بیٹے اور معروف فنکار ولی حامد علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد استاد حامد علی خان خیریت سے ہیں، اْن کے بارے میں جھوٹی خبریں شائع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خبر سے مجھے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔