اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ’سپر سٹار‘ کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے۔فلم کے آفیشل ٹویٹر پیج پر اعلان کیا گیا ہے کہ فلم ’سپر سٹار‘کے ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے اور شائقین bookitnow.pk پر ایڈوانس بکنگ کروا سکتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف
ماہرہ خان، ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔ فلم میں مختصر کردار کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو ادا کریں گے۔ ہدایت کار محمد احتشام الدین کی فلم عیدالاضحی پر ریلیز کی جائیگی۔