لاس اینجلس (این این آئی)اینی میٹڈ ایکشن فلم ’دی اینگری برڈز 2‘ سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔تھروپ وین اور جوہن رائس کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے جس میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو
گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کرداروں نے ایک بار پھر اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا ہے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ،ڈینی مک برائیڈ،بل ہیڈر،مایا روڈولف اور ریچل بلوم سمیت دیگر فنکار وں نے جگایا ہے۔