جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

مس وینزویلا مقابلہ، دوشیزاؤں کی جسمانی ساخت خفیہ رکھی جائے گی

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراکس (این این آئی)مسلسل تنقید کے بعد اب وینزویلا مقابلہ حسن منعقد کرنے والی انتظامیہ نے رواں برس کے فیسٹیول میں پہلی بار بڑی تبدیلی کا اعلان کردیاہے اورکہاہے کہ اس بار مقابلے میں حصہ لینے والی دوشیزاؤں کے جسمانی خدوخال کو عام کرنے کے بجائے انہیں خفیہ رکھا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق رواں برس مس وینزویلا کے مقابلے میں تاریخ میں پہلی بار مقابلے میں حصہ لینے والی

دوشیزاؤں کی جسمانی ساخت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق اس بار مقابلے میں شامل ہونیوالی 24 حسیناؤں کی جسامت یعنی ان کی چھاتی اور کمر کے سائز کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا۔عام طور مس وینزویلا کے مقابلے کے دوران مقابلے میں شریک ہونے والی 24 دوشیزاؤں کی جسمانی ساخت کا اعلان اس وقت کیا جاتا ہے جب وہ ناظرین کے سامنے اسٹیج پر واک کرنے آتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق مقابلے کے دوران اسٹیج پر واک کے دوران دوشیزاؤں کی جسمانی ساخت اور خدوخال کا اعلان کیے جانے سے مقابلے میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو مسقبل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔انتظامیہ نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ 2 دن بعد ہی مس وینزویلا کے انتخابات کا مقابلہ ہوگا۔خوبصورتی کی ریس میں ایک دوسرے کو شکست دینے کے لیے میدان میں اترنے والی کم عمر دوشیزاؤں کے جسمانی خدوخال کے اعلان پر گزشتہ چند سال سے سماجی تنطیموں اور سماجی کارکنان نے سخت احتجاج ریکارڈ کروایا، جس کے بعد انتطامیہ نے پہلی بار مقابلے کے اصول تبدیل کیے۔وینزویلا نے اب تک مس ورلڈ، مس یونیورس، مس انٹرنیشنل اور مس ارتھ کے عالمی مقابلہ حسن کے 127 مقابلوں میں حصہ لیا ہے اور اب تک 30 مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔وینزویلا مس یونیورس کا مقابلہ جیتنے والا امریکا کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے جب کہ مس ورلڈ اور مس انٹرنیشنل میں وہ پہلے نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…