منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی کا 13 سال بعد فلم نگری میں واپسی کا اعلان

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شلپا شیٹھی نے فلم نگری سے 13 سالہ طویل رفاقت کے بعد ایک بار پھر واپسی کااعلان کردیا ہے۔90 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اخبار کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری فلم انڈسٹری سے 13 سالہ رفاقت اب اختتام پذیر ہونے لگی ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں اور اعلان کر رہی ہوں کہ اب آپ لوگ

مجھے آنے والی نئی فلم ’نکما‘ میں دیکھیں گے۔شلپا شیٹھی نے یہ بھی کہا کہ میری اس فلم میں ثابر ہدایتکار کے فرائض انجام دیں گے۔ جب کہ فلم میں دیگر کرداروں کا ابھی حتمی طور پر انتخاب نہیں ہو سکا ہے۔ اس موقع پر مجھے آپ لوگوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ شلپا شیٹھی نے 1993 میں شاہ رخ خان کی مشہور زمانہ فلم ’بازیگر‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا اور اپنے کیریئر میں متعدد فلمیں کی اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جب کہ انہوں نے 2013 میں اپنی آخری فلم ’اپنے‘ کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…