منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداکارہ ارمینہ خان زخمی ریچھ کے لئے مسیحا ثابت ہوئیں

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان اسلام آباد کے چڑیا گھر میں زخمی ریچھ کی جان بچانے کے لیے مسیحا ثابت ہوئیں۔ارمینہ خان نے ٹویٹر پر اسلام آباد کے زو کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں زخمی ریچھ گرمی اور بھوک سے نڈھال حالت میں پڑا ہے اور اس کے ارد گرد کھانے پینے کی کوئی شے موجود نہیں۔ ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ کیا کوئی شخص

اس کی مدد کے لیے جا سکتا ہے؟ برائے مہربانی کچھ کریں یہ ریچھ دھیرے دھیرے تکلیف دہ موت مر رہا ہے یہ بہت خوف ناک ہے۔ارمینہ خان نے اپنی دوسری ٹویٹ میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس زخمی ریچھ کے حوالے سے عملی طور پر کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس طرح خاموش نہیں بیٹھ سکتے کیوں کہ اللہ کی مخلوق مر رہی ہے کیا کوئی شخص مجھے صحیح نمبر مہیا کرسکتا ہے؟اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ یا تو ہمیں ان جانوروں کو اس حالت میں چھوڑ دینا چاہیے یا پھر ہمیں اس کرپشن کے خلاف اْٹھ کھڑے ہونا چاہیے اور یہ چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے یا ان جانوروں کے لیے ایک تحفظ گاہ بنائی جائے، میں ابھی خود کو بے یارو مددگار محسوس کر رہی ہوں۔ارمینہ نے ایک چینل کی ویڈیو شیئر کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے زو کو بند کرنے کی ضرورت ہے اور یہی راستہ ہے کہ وہاں جانا بھی بند کردیا جائے اسی وجہ سے ان لوگوں کو زو بند کرنا پڑے گا اور اگر ہم یہ نہیں کرتے توجانوروں کو تکلیف پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔آخری میں ارمینہ خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ویڈیو کے مطابق ریچھ کی حالت اب بہتر ہے اور وہ زندہ ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے سوال کیا کہ اگرچہ یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے اور نہ ہی یہ زو آپ کی حدود میں ہے لیکن سوال یہ ہے کہ زخمی ریچھ کا ذمہ دار کون ہے؟

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…