پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

اکشے کمار کی ایک فلم کا معاوضہ بالی وڈ کی ٹاپ 6 اداکاراؤں سے بھی زیادہ

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بالی وڈ کی چکاچوند میں ہر شخص جانا چاہتا ہے کیونکہ وہاں گلیمر ہے، پیسا ہے، شہرت ہے۔یہی سب کچھ تو ہر ایک کو چاہیے ہوتا ہے۔مگر گزشتہ چند برسوں میں بالی وڈ نے جس قدر کمائی کرنا شروع کی ہے تو ہر کوئی ایکٹنگ میں جانے کا خواب دیکھنا شروع ہو گیا ہے۔اس وقت بالی وڈ کے ایکٹرز کروڑوں میں معاوضہ لے رہے ہیں۔نہ صرف فکس معاوضہ لیتے بلکہ منافع میں بھی فلمساز سے حصہ لیتے ہیں۔

بالی وڈ کی فلمیں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرنے لگی ہیں اور اسی وجہ سے اداکاروں نے بھی اپنامعاوضہ بھی دگنا کردیاہے۔بالی وڈ میں جہاں ہیروز 20 سے 50 کروڑ روپے تک ایک فلم کا معاوضہ لیتے ہیں، وہیں کچھ اداکار فلم کی کمائی میں بھی حصے کا مطالبہ کرتے ہیں۔بالی وڈ خانز یعنی عامر، سلمان اور شاہ رخ خان فلموں کی کمائی سے بھی اپنا ایک مخصوص حصہ لیتے ہیں۔تاہم اب بالی وڈ کھلاڑی اکشے کمار کے حوالے سے حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔رپورٹس ہیں کہ اکشے کمار نے ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 54 کروڑ روپے کردیا ہے اور ان کی یہ فیس مجموعی طور پر بالی وڈ کی 6 بڑی اداکارائوں سے بھی زیادہ ہے۔ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اکشے کمار اپنی آنے والی کن کن فلموں میں اتنی فیس لے رہے ہیں۔گزشتہ 2 سے 3 سال کے دوران اکشے کمار کی فلمیں کامیاب جا رہی ہیں اور وہ اب ایکشن فلموں میں کام کرنے کے بجائے ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ اور ’پیڈ مین‘ جیسی سماجی مسائل پر بنی فلموں میں دکھائی دیتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دینے کے بعد اکشے کمار نے اپنی فیس بڑھا کر 54 کروڑ روپے کردی۔ 2012 تک اکشے کمار کی فیس 12 کروڑ روپے ہوتی تھی، تاہم گزشتہ چند سال میں ان کی فلمیں مسلسل کامیاب گئی ہیں، جس وجہ سے انہوں نے اپنی فیس بڑھادی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکشے کمار کی جانب سے فیس بڑھائی جانے کی وجہ سے ہی وہ امریکی اقتصادی جریدے فوربز کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 عالمی شخصیات میں شامل ہوئے۔اکشے کمار سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دنیا کی 100 شخصیات میں فوربز کی فہرست میں 33 ویں نمبر پر تھے اور ان کی سالانہ کمائی 7 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھی۔ اس وقت پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون، کرینہ کپور، کترینہ کیف، سونم کپور، انوشکا شرما جیسی اداکارائیں بھی 9 سے 14 کروڑ روپے تک معاوضہ لے رہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…