بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیا اقرا عزیز اور یاسر حسین کی منگنی فروری میں ہوئی تھی؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکار یاسر حسین کی جانب سے گزشتہ دنوں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کو لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران شادی کی پیشکش کے چرچے ابھی تک ہیں لیکن اب اس میں تازہ اضافہ ان تصاویر نے کیا ہے جو اقرا اور یاسر کی آفیشنل منگنی کی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ رہے ہیں کہ لکس سٹائل ایوارڈ کے بعد دونوں نے باضابطہ منگنی کی ہے حالانکہ ان کی منگنی فروری کے مہینے میں ہی ہوچکی تھی۔

اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ جو تصویریں سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں وہ درحقیقت فروری کے مہینے میں اس وقت لی گئی تھیں جب ان کی اقرا کے ساتھ بات پکی ہوئی تھی۔ لوگ انگوٹھی پہنانے کو منگنی سمجھتے ہیں تو اس لیے انہوں نے سب کے سامنے اقرا کو انگوٹھی پہنائی۔یاسر حسین نے کہا کہ’ آپ لوگ خوش ہوں یا جل کر ککڑ بن جائو، دل میں برا سمجھو یا پاگل ہو کر سڑک پر نکل جائو، میں نے اب تک بھی اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاری ہے اور آگے بھی ایسے ہی کروں گا۔یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر اقرا اور یاسر کی منگنی پہلے ہی ہوچکی تھی تو اقرا عزیز نے لکس سٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر کی شادی کی پیشکش پر اتنی حیرت کا اظہار کیوں کیا تھا؟ ۔ اس سوال کا جواب یاسر حسین نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ ’ ایوارڈز پہ اقرا اس لیے حیران تھی کہ اسے نہیں پتہ تھا کہ میں اتنے لوگوں کے سامنے اسے انگوٹھی پہنائوں گا۔انہوں نے اداکار جوڑے اسد صدیقی اور زارا نور عباس سے درخواست کی کہ وہ پھولوں ، گجروں والی تصاویر نہ نکالیں ورنہ لوگ کہیں گے کہ شادی بھی فروری میں ہی ہوگئی تھی کیونکہ عوام بھرپور طریقے سے جاسوسی کے موڈ میں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…