بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سوناکشی سنہا کے ’’خاندانی شفاخانہ‘‘ میں ’بادشاہ‘ کی انٹری

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سوناکشی کی فلم ’’خاندانی شفاخانے‘‘(آج) 2 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔بولی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے 9 سالہ کیریئر میں کبھی بھی کسی کردار کو نبھانے سے خوفزدہ نہیں ہوئی پھر چاہے وہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ سوناکشی سنہا کا ایک انٹرویو میں

کہنا تھا کہ میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کی فلم میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت بولی وڈ میں ایک اداکارہ ہونا کسی بڑے مواقع سے کم نہیں کیوں کہ اداکاراؤں کے لیے کافی شاندار اسکرپٹ تحریر کیے جارہے ہیں۔البتہ سوناکشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بولی وڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے؟ کیا جب اکشے کمار اور سلمان خان کوئی فلم کرتے ہیں تو اسے بھی مردوں پر مبنی فلم قرار دیا جاتا ہے؟ فلم صرف فلم ہوتی ہے، ہمیں ان کو دوسرا نام دینا بند کردینا چاہیے؟ برابری بہت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مرد اداکاروں کو بھی ایسی فلموں میں معاون کردار نبھانے سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے جن میں سب سے اہم کردار کسی اداکارہ کا ہو، ہندی سینما میں ایسی مثبت سوچ کی بیحد ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…