خالق نگر(این این آئی)کثرت سے شراب نوشی اداکارمعمررانا کے لئے وبال جان بن گئی،تفصیلات کے مطابق اداکار معمررانا کو ہر وقت شراب میں دھت رہنے کی وجہ سے نئی پنجابی فلم ’’عشق میرابدمعاش‘‘کی کاسٹ سے نکال دیا گیا ،اب معمررانا کی جگہ لیچنڈاداکارحاجی سلطان راہی کے صاحبزادے حیدرسلطان کو مرکزی کردارکے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے،ایک ملاقات کے دوران ایورگرین موویزکے روح رواں معروف فلمسازمہرمحمداسلم نے بتایا کہ انہوں نے معمررانا کو دیرسے سیٹ پرآنے اورہروقت شراب کے نشے میں دھت
رہنے کی وجہ سے اپنی نئی پنجابی فلم ’’عشق میرابدمعاش ‘‘کی کاسٹ سے نکال دیا ہے،مہرمحمداسلم نے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر شراب پی کر آنا اور ہمیشہ دیرسے آنا معمررانا کا معمول تھا جس کی وجہ سے ان کا سارا شیڈول خراب ہورہا تھا اور فلم کی عکسبندی کا حرج ہورہا تھا،اس لئے معمررانا کی شراب نوشی کی بری عادت کی وجہ سے اسے اپنی فلم سے نکال دیا ہے،اب فلم کا مرکزی کردارحیدرسلطان نبھائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ شراب نوشی کی وجہ سے دیگرفلمسازوں نے بھی معمررانا کواپنی فلموں سے کٹ کرنا شروع کردیا ہے۔