بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ناکامی سے مایوس ہو نے کی بجائے ان سے سبق سیکھا ہے اور تقویت حاصل کی ، احسن خان

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ زندگی میں کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو میں رہتا ہوں ،اگر مجھے ورسٹائل اداکار وں کی فہرست میں شمار کیا جاتا ہے تو یہ میری خوش قسمتی ہے کیونکہ فن کی دنیا میں نام کمانے کیلئے کئی دہائیاں محنت کرنا پڑتی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ مجھے احساس کرنیوالے لوگ بہت پسند ہیں کیونکہ ایسے لوگ اپنی تکلیف اور غم بھول کر دوسروں کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشاں

نظر آتے ہیں ۔ میر ے حلقہ احباب میں ایسے ہی لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور میں ان کی بے پناہ عزت اور قدر کرتا ہوں ۔ احسن خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تومیں فن کی الف ب سیکھ رہا ہوں اور کبھی بھی خود کو پرفیکٹ نہیں سمجھتا ،اگر کسی کے ذہن میں یہ سوچ آ جائے تو اسے جان لینا چاہیے کہ اس کا زوال شروع ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں کامیابیوں کے ساتھ ناکامیاں بھی دیکھی ہیں لیکن میں نے مایوس ہونے کی بجائے ان سے سبق سیکھا ہے اور ان سے تقویت حاصل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…