لاہور(این این آئی )اداکارہ نور بٹ نے کہا ہے کہ اداکار سخاوت ناز ،عدنان شوکی ،ناصر چنیوٹی اور قیصر پیا جیسے سینئر اداکاروں کی بھرپور رہنمائی سے بھرپور اعتماد ملا ہے ،سینئر ز کی جانب سے اداکاری میں نکھار کیلئے مفید مشورے دئیے گئے ہیں جو یقینی طو رپر مستقبل میں میرے کام آئیں گے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ رہنمائی کرنے پر سینئرز کی بیحد مشکور ہوں اور ان کے دئیے ہوئے مشوروں کے مطابق
کام کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی ‘ نور بٹ نے کہا کہ شوبز میں آپ کو قدم قدم پر حاسدین کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،خواتین اداکارائیں بغیر کسی وجہ کے ایک دوسرے کے لئے برا سوچتی ہیں جس کی وجہ سے میں انتہائی دکھی ہوتی ہوں ۔ جو بھی اداکارہ اچھا پرفارم کرے اسے داد دینی چاہیے اور اس کی طرح اپنے کام میں بھی بہتری لانے کی کوشش کرنی چاہیے اور حسد کی بجائے معیاری کام سے مقابلہ کرنا چاہیے ۔