لاہور (این این آئی) گلوکار اور اداکار علی ظفر کی کامیڈی فلم طیفا ان ٹربل کو جیکی چن ایکشن فلم فیسٹیول میں بہترین ایکشن فلم کے لئے نامزد کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم میں علی ظفر اور مایا علی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس حوالے سے گلوکار علی ظفر کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں نہ صرف ان کی فلم بہترین فلم
کے لیے نامزد ہے بلکہ فلم کے ہدایت کار احسن رحیم بہترین ایکشن ہدایت کاراور وہ خود بہترین ایکشن ہیرو کے لیے نامزد ہیں۔واضح رہے کہ اس فلم فیسٹیول میں چین اور بیرون ممالک کی ایکشن فلموں کی نمائش کی جاتی ہے اور دنیا بھر سے شرکت کرنے والے فلمسازوں اور فلموں کو ’’ آئرن مین ایوارڈز‘‘سے نوازاجاتا ہے۔