پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بڑی عید پر فلمی حسینائوں میں زبردست مقابلہ ، تیاری مکمل

datetime 28  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بڑی عید پر فلمی حسینائوں میں زبردست مقابلے کا فلم بینوں کو بے چینی سے انتظار ہے، حریم فاروق، مایا علی اور ماہرہ خان کے دلکش رقص فلموں کی ریلیز سے قبل ہی مقبول ہوچکے ہیں۔ان میں نمبر ون کون آتا ہے، اس کا فیصلہ چند دنوں بعد ہوجائے گا۔تینوں فلمی ہیروئنوں نے ماہر کوریو گرافر سے تربیت لی ہے، جو سب سے زیادہ خوبصورت اعضاء کی شاعری کرے گا، وہی فلم بینوں کے دل جیتنے میں

کام یاب ہوگا۔نوجوان ہدایت کار اظفر جعفری نے اپنی نئی فلم ’’ہیر مان جا‘‘ میں حریم فاروق کے مدِمقابل علی رحمان کو کاسٹ کیا۔حریم فاروق اور علی رحمان کی جوڑی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’’پرچی‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔حریم فاروق اداکاری کے ساتھ فلم سازی کے عمل میں بھی کام یابی حاصل کر رہی ہیں۔اس فلم کی جھلک اور گانوں کا بہت شان دار رسپانس آرہا ہے۔ فلم میں علی رحمان اور حریم فاروق نے گیتوں پر شان دار رقص پیش کیا ہے۔معروف ہدایت کار احسن رحیم کی سپر ہٹ فلم ’’طیفا اِن ٹربل‘‘ میں دْھوم مچانے والی اداکارہ مایا علی نئی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ میں معروف فن کار شہریار منور کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔قبل ازیں شہریار منور کی جوڑی ماہرہ خان کے ساتھ بھی فلموں میں پسند کی گئی اور اب وہ مایا علی کے ساتھ پرفارمنس کا جادو جگانے آرہے ہیں۔ اس فلم کو نامور لکھاری عمران اسلم نے لکھا ہے، جب کہ اس کیہدایت کار عاصم رضا ہیں۔ اس فلم کا عیدالاضحی پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔ فلم میں شامل، مایا علی، میراجی اور ماہرہ خان کے دلکش ڈانس کے چرچے عام ہیں۔معروف ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’مولا جٹ 2‘‘ میں نامور اداکار فواد خان کے مدِمقابل ماہرہ خان کو کاسٹ کیا گیاہے۔ ان دونوں سپر اسٹار کو سب سے زیادہ مقبولیت ڈراما سیریل ’’ہمسفر‘‘ سے حاصل ہوئی۔ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی کب سینما اسکرین پر نظر آئے گی یہ تو فلم کی ریلیز کے موقع پر ہی معلوم ہوگا۔ فی الحال وہ بلال اشرف کے ساتھ فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں جلوہ ہو رہی ہیں۔ماہرہ خان نے اب تک بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہ رْخ خان، ہمایوں سعید، شہریار منور کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا۔اب وہ مومنہ دْرید کی فلم ’’سپر اسٹار‘‘ میں بلال اشرف کے ساتھ کیا رنگ جمائیں گی۔ اس کے لیے بڑی عید تک انتظار کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…