پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میں اپنی زندگی کے کونسے 6 ماہ بھلا چکی ہوں‘اداکارہ دیشا پٹانی نے بتادیا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے 6 ماہ بھلا چکی ہیں۔ اداکارہ کو ماضی میں ورزش کے دوران شدید چوٹ لگی جس کے سبب ان کی یادداشت چلی گئی۔دیشا پٹانی ان دنوں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ شاندار رقص اور جم میں مشکل ترین ورزش کرنے کی ویڈیوز کے سبب خبروں میں رہتی ہیں تاہم اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ

ایک مرتبہ جمناسٹک ٹریننگ کے دوران وہ زمین پر ایسی گریں کہ سر پر شدید چوٹ لگنے سے ان کی یادداشت ہی چلی گئی۔دیشا پٹانی کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کے 6 ماہ بھول چکی ہوں کیوں کہ مجھے کچھ یاد ہی نہیں ۔ البتہ خواہش ہے کہ ان کے کھوئے چھ ماہ کا وقت اور اس سے وابستہ یادیں واپس لوٹ آئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دیشا پٹانی جو حال ہی میں سلمان خان کی فلم بھارت میں جلوہ گر ہوئیں تھیں، وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی ایک کرتب پرفارم کرتے ہوئے زخمی ہوگئی تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے ماضی میں جمناسٹکس کی ٹریننگ کی، جب آپ کی عمر زیادہ نہیں ہوتی تب سیکھنا سب سے بہتر انتخاب ہوتا ہے، کیونکہ 20 سال کی عمر کے بعد جسم تبدیل ہوتا ہے، جب میں اداکاری نہیں کرتی تھی تو جمناسٹکس کی تربیت حاصل کرتی تھی اور ہر روز ٹریننگ حاصل کرکے ہی آج میں یہاں تک پہنچی ہوں ۔ اداکارہ کے کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو دیشا پٹانی سلمان خان کی فلم بھارت کے علاوہ فلم ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری اور باغی 2 سمیت دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…