ممبئی(آن لائن)اداکارہ کونکنا سین شرما، فلمساز شیام بینگل، انوراگ کیشپ اور منی رتنم سمیت 49 بالی ووڈ فنکاروں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر بڑھتے
مظالم اور تشدد نے بالی ووڈ فنکاروں کو بھی آواز اٹھانے پر مجبور کردیا ہے۔فنکاروں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے نریندر مودی کو لکھے گئے کھلے خط میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسلمانوں، دلت اوردیگر اقلیتوں پر ہونے والے تشدد کو اب بند ہوناہوگا۔