منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان کابابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم’ ’لعل سنگھ چڈھا‘‘ بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم کا نام ’لعل سنگھ چڈھا‘ ہے جوکہ امریکن فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہو کر بنائی جارہی ہے، اسے میری اور ویاکوم 18 کی پروڈکشن میں بنایا جارہا ہے جب کہ فلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے۔ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ

محض یہ ایک فلم نہیں بلکہ تاریخی حوالہ ثابت ہوگی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار کی حکومت میں ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے جب کہ دنیا دیکھے گی کہ گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا۔تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویڑول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملیں گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ فلم ’ لعل سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان کے مد مقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم سال 2020ء کے دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…