پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نازش خان نے محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ کے الزامات کا جواب دے دیا

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)ماڈل نازش خان نے کہا ہے کہ فاطمہ نے بغیر ثبوت کے الزام عائد کیا ،فاطمہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنی،میری ہمدردی اْس کیساتھ ہے،میرے لیے یہ سب نہایت دردناک ہے۔سوموار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ماڈل نازش خان نے کہا کہ اداکار

محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ نے مجھ پر بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا کہ میرے ان کے شوہر کیساتھ ناجائز تعلقات ہیں،جس کے بعد سے مجھے گھر توڑنے والی کہا گیا۔ آپ سب اپنی عقل کا استعمال کریں اور سوچیں کہ اگر فاطمہ کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتے تو وہ ان کو بھی منظر عام پر لاتی جیسے فاطمہ اپنے شوہر کیخلاف ثبوت سامنے لے کر آئی۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش سے ایک گھنٹہ قبل فاطمہ سے میری بات ہوئی اور میں نے اسے مبارکباد دی۔ اس وقت محسن کراچی میں کسی شوٹنگ میں مصروف تھا جبکہ میں اسلام آباد میں تھی۔ لیکن فاطمہ گھریلو تشدد کا نشانہ بنی ہے،اور میری تمام تر ہمدردی اْس کیساتھ ہے اور میں اس بات کا اعلان بھی کرنا چاہتی ہوں کہ ان کی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ میں نہیں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف محسن ہی اس حوالے سے وضاحت کر سکتا ہے کہ آخر اس کی بیوی نے اس سارے معاملے میں میرا نام کیوں لیا۔ فاطمہ نے کسی ثبوت کے بغیر مجھ پر پورے میڈیا کے سامنے الزام عائد کیا۔ میں نے کبھی کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کی اور اسی لیے میرے لیے یہ سب نہایت دردناک ہے۔ میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ صرف فاطمہ ہی اس سب کا شکار نہیں ہوئی ، بغیر ثبوت مجھ پر الزام عائد کر کے ذاتی منافرت کی بنیاد پر مجھے بھی اس سب میں گھسیٹا گیا جس سے مجھے ذہنی طور پر کافی پریشانی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…