منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرینہ اور پریانکا نے میرا دل توڑا مگر ہمت نہیں ہارا، شاہد کپور

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار شاہد کپور اپنے کیریئر میں کامیاب فلموں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ رہے اپنے افیئر کی وجہ سے بھی خبروں میں ان رہتے ہیں۔شاہد کپور کی شادی 2015 میں دہلی سے تعلق رکھنے والی میرا راجپوت سے ہوئی، تاہم اس سے قبل ان کا تعلق بولی وڈ کی دو کامیاب اور نامور اداکاراؤں کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا سے بھی رہا۔ان دونوں نے

ان کا دل توڑا مگر وہ ہمت نہ ہارے۔کرینہ کپور اور شاہد کپور کیریئر کے آغاز میں ایک دوسرے کو کافی پسند کرتے تھے، جبکہ ان دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں بھی کام کیا۔تاہم کرینہ نے شاہد کپور کو چھوڑ کر سیف علی خان سے شادی کرلی اور آج وہ کرینہ کپور خان کے نام سے پہنچانی جاتی ہیں۔بعدازاں شاہد کپور کے تعلقات اداکارہ پریانکا چوپڑا سے استوار ہوئے، تاہم چند سالوں بعد بھی ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔گزشتہ سال اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس سے ہوئے اور شاہد کپور نے پریانکا کی شادی میں شرکت کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔حال ہی میں شاہد کپور ایک شو میں شریک ہوئے جہاں اداکار سے یہی سوال کیا گیا کہ انہوں نے پریانکا کی شادی میں تو شرکت کی تاہم وہ کرینہ کپور کی شادی کا حصہ نہیں بنے۔اس پر شاہد نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا جونس نے انہیں اپنی شادی میں مدعو کیا تھا تاہم کرینہ کپور خان نے انہیں اپنی شادی میں نہیں بلایا۔شاہد کپور اس وقت اپنی فلم’’کبیر سنگھ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔فلم (کل) 15جون کو ریلیز ہوگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…