میک اپ کے بغیر کرینہ کپورکی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ

  پیر‬‮ 10 جون‬‮ 2019  |  10:25

ممبئی (این این آئی)کرینہ کپور خان بولی وڈ کی ایسی اداکارہ ہیں جن کو ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیشن اسٹائل کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے مگر حال ہی میں ان کی ایک تصویر پرلوگوں نے مذاق اڑایا ہے۔کرینہ کپور اس وقت اپنے شوہر سیف علی خان اور بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ اٹلی

میں تعطیلات منارہی ہیں۔ان تعطیلات کی تصاویر انسٹاگرام میں سامنے آئی ہے جس میں کرینہ کپور نے میک اپ نہیں کیا ہوا جبکہ سورج کی تیز روشنی کا اثر ان کی جلد پر دیکھا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر کرینہ کپور کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جس پر کچھ افراد نے 38 سالہ اداکارہ کو عمر سے زیادہ بڑا قرار دیا۔متعدد افراد نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی نظر آرہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ کلوز اپ شاٹ نے اداکارہ کو بوڑھا دکھایا ہے جبکہ دیگر نے لکھا کہ وہ اپنی عمر سے زیادہ بڑی نظر آرہی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال کرینہ کپور کو اپنی فلم ویرے دی ویڈنگ کی تشہیر کے دوران پہنے گئے لباس پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گی اتھا۔کرینہ کپور اپنی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ‘ کی تشہیر کے دوران بولڈ اور قدرے مختصر لباس پہن کر شریک ہوئیں، جس پر کئی مداحوں نے انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا۔لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد کرینہ کپور نے مجبورا وضاحت کی کہ انہیں نہیں پتہ کہ ایک ماں کا لباس کیسا ہونا چاہیے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎