لیلیٰ اور میرے درمیان کبھی کوئی افیئر نہیں رہا : اداکار احسن خا ن

5  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)معروف اداکاراحسن خان نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اداکارہ لیلیٰ اور انکے درمیان کبھی کوئی افیئر رہا ہے ، میرے لیے تمام اداکارائیں قابل احترام ہیں ، میں نے جسے پسند کیا اسی سے شادی بھی کی ہے ۔ انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھے اداکاری کا شوق تھا مگر والد مجھے آرمی میں بھیجنے کے خواہشمند تھے ۔ میں نے پہلی مرتبہ ایور نیو سٹوڈیو میں ریما

اور نرگس کی فلموں کی شوٹنگ دیکھی ، جب سٹوڈیو میں نرگس کی شوٹنگ دیکھ رہا تھا تو انہوں نے مجھے اشارہ کر کے بلایا تو میں انکے پاس جا کر بیٹھ گیا ،مجھے بہت خوشی تھی کہ میں ایک بڑی سٹار کے ساتھ بیٹھا ہوں اس دوران سٹوڈیو میں موجود لوگوں نے میرا موبائل نمبر لیا اور جرار رضوی نے میرا آڈیشن بھی لیا یوں میری فلم میں انٹری ہوئی ۔ابتدائی طور پر شہزاد رفیق ،سنگیتا اور جرار رضوی نے مجھے فلموں میں کام دیا ،نور ،لیلیٰ ،نرما ، ثناء سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کر چکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں سکول ،کالج اور یونیورسٹیوں میں ہونے والے اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کرتا رہا ہوں اور اسی لیے مجھے اداکار بننے کا جنون تھا مگر والد مجھے آرمی میں بھیجنے کے خواہشمند تھے ۔یہ حقیقت ہے کہ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جسکی وہ جستجو کرتا ہے میں سمجھتا ہوں کہ میں نے جس چیز کی جستجو کی اسے حاصل بھی کر لیا ۔احسن خان نے شادی کے حوالے سے کہا کہ میں نے جس سے محبت کی اس سے شادی بھی کر لی ،کسی افیئر کے چکر میں نہیں پڑا ،خدا کا شکر ہے کہ اپنی ازدواجی زندگی بہت اچھے انداز میں گزار رہا ہوں ۔ انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ لیلیٰ اور انکے درمیان کبھی کوئی افیئر رہا ہے ۔ میرے لیے تمام اداکارائیں قابل احترام ہیں لیکن میں نے نہ تو کبھی کسی اداکارہ سے کوئی ایسا وعدہ کیا اور نہ کسی کو سبز باغ دکھائے بلکہ جس کو پسند کیا اسی سے شادی بھی کر لی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…