پٹرول مہنگا، فنکار برادری بھڑک اٹھی، حکومت پر شدید تنقید

5  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی) پٹرول مہنگا ہونے پر فنکار برادری بھی بھڑک اٹھی اور شدید دعمل کا اظہار کیا ہے۔ سینئر اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ اگر پٹرول مہنگا ہو تو تمام اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں، پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کیلئے آئی ایم ایف حکومت پر دباؤ ڈالتا ہے۔

یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے، حکومت کو چاہئے کہ وہ جون میں آنے والے بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کرے۔وسیم عباس کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ اس وقت کیا گیا ہے جب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے جس سے نا جائز منافع خوروں کو رمضان المبارک میں مزید مہنگائی کرنے کا موقع مل جائیگا، عمران خان کی حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، لوگ بھوکے مرنے لگے، مہنگائی کی وجہ سے ہر شخص پریشانی کا شکار ہے۔گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں غربت کا خاتمہ کروں گا لیکن وہ غریبوں کو ختم کر رہے بلکہ جو غریب نہیں ہیں انہیں بھی غریب کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی پر کنٹرول کرے، اس وقت ہر شہری پریشانی کا شکار ہے۔اداکارہ ثنا فخر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہرچیز مہنگی ہو جائیگی ،حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام سے کئے وعدے پورے کرے اور مہنگائی پر کنٹرول کرے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…