جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر بعد میں ان کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟معروف گلوکار جواد احمد پھٹ پڑے

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد غریبوں اور محنت کشوں کے حقوق کے لئے سیاسی پارٹیاں تو بنائی گئیں مگران محنت کشوں اور ملکی آبادی کے 99فی صد کے لئے کوئی سیاسی پارٹی نہیں ،ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں،برابری پارٹی کولمبو میں ہونے والی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی 4دفعہ

مسلم لیگ نواز 3بار جبکہ تحریک انصاف صوبے میں دوسری اور مرکز میں پہلی بار اقتدار میں آئی ہے مگر تینوں جماعتوں نے عوامی مفادات کا احترام کرنے کی بجائے اس ملک کے 99فی صد عوام کی امنگوں اور جذبات کو ٹھیس ہی پہنچایا ہے اور آپسی مفادات کے لئے یہ تمام پارٹیاں اختلافات بھلا کر ایک ہو جاتی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ برابری پارٹی پاکستان پہلی ایسی سیاسی پارٹی ہے جو مڈل کلاس،محنت کشوں کو ان کے حقوق دلوائے گی اور ان کیلئے قانون سازی کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مافیاز سے لوٹی ہوئی دولت واپس لے گی۔‎‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…